منگل , 11 دسمبر 2018

روس کے ساتھ جنگ کا امکان پایا جاتا ہے، یوکرینی صدر

ایف (مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کے صدر نے روس کے ساتھ جنگ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے ہماری سرحدوں کے قریب فوجی نقل و حرکت میں اضافہ کر دیا ہے۔دارالحکومت کی ایف میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوکرین کے صدر پیٹرو پروشنکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرحدوں پر روسی ٹینکوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ایزوف سی اور جزیرہ نمائے کریمیا کے علاقے میں روسی بحری جہازوں کے گشت میں بھی قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی حمایت کرتے ہوئے گروپ بیس کے اجلاس میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ٹرمپ نے بلیک سی کے علاقے میں یوکرینی جہازوں کو روسی بحریہ کے ہاتھوں ضبط کیے جانے کے بارے میں امریکہ قومی سلامتی کونسل کی متوقع رپورٹ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوتین کے ساتھ ملاقات کا دارو مدار اس رپورٹ پر ہو گا۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز تین یوکرینی جنگی جہاز آبنائے کرچ کو عبور کر کے جزیرہ نمائے کریمیا میں روسی سمندری حدود میں داخل ہو گئی تھیں جس پر روسی بحریہ نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور فریقین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ روس نے یوکرینی جنگی جہازوں کو ضبط کر لیا ہے۔ درایں اثنا یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے روس سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرینی جہازوں اور اس کے عملے کو فوری طور پر آزاد کر دے۔

یہ بھی دیکھیں

کرتارپور کوریڈور کھلنے سے دوطرفہ مذاکرات کا آغاز نہیں ہوگا، بھارت

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ کرتار پور کوریڈور ...