منگل , 11 دسمبر 2018

دو نئی آبدوزیں ایرانی بحریہ میں شامل

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین کی تیار کردہ دو نئی آبدوزوں کو ایرانی بحریہ میں شامل کر لیا گیا۔آبدوزیں حوالے کیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ فوج اور سپاہ کی بحریہ ملک کی آبی سرحدوں کی حفاظت اور خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ کے جوان بحری قزاقوں کا مقابلہ کرنے کی غرض سے بحیرہ عدن میں موجود ہیں۔ بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ سہند ڈسٹرائر مکمل طور پر ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں نے تیار کیا ہے اور عنقریب بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ خانزادی نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی پہلی فاتح کلاس آبدوز بھی جلد بحریہ کے حوالے کر دی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں برطانوی سیکیورٹی کمپنی پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک ...