اتوار , 24 مارچ 2019

امریکہ کا فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے پر غور

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدررجب طیب اردوغان سے کہا ہے کہ امریکہ ترک جلاوطن دینی مبلغ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے پر غور کررہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے دو ہفتے قبل ارجنٹینا میں ہونے والے جی 20 اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ارجنٹینا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے رجب طیب اردوغان کو کہا کہ وہ فتح اللہ گولن اور دیگر افراد کو ترکی کے حوالے کرنے پر غور کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ترک حکومت طویل عرصے سے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کا منصوبہ بنانے والے ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے، جو تقریباً 2 دہائیوں سے خودساختہ جلاوطنی اختیار کرکے امریکہ میں رہائش پذیر ہیں ، فتح اللہ گولن کو سعودی عرب کی حمایت بھی حاصل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کلائی پر ابھری ہوئی اس رگ کا کیا مقصد ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے غور کیا ہوگا کہ اکثر آپ کے ہاتھ کی ایک مخصوص ...