جمعہ , 22 مارچ 2019

ایرانی صدر حسن روحانی کا دو روزہ دورہ ترکی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ترکی کا دورہ کریں گے۔صدارتی ذرائع ابلاغ کے معاون پرویز اسماعیلی نے کہا کہ صدر حسن روحانی ایران اور ترکی کی اعلی اسٹراٹیجک کونسل کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے دو روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلی اسٹراٹیجک کونسل کا اجلاس دونوں ممالک کے صدورکی صدارت میں منعقد کیا جائے گا اس اجلاس میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

شام کے صدر بشار اسد عنقریب عراق کا دورہ کریں گے

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے صدر بشار اسد عراقی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لئے ...