بدھ , 16 جنوری 2019

سال 2018ء کی مسلم شخصیت کا اعزاز طیب ایردوآن کے نام

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)عالم اسلام میں ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب ایردوآن کی قدرو منزلت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نائیجیریا کے ایک اخبار نے طیب ایردوآن کو سال 2018ء کی مسلم شخصیت قرار دیا ہے۔اخبار”مسلم نیوز نائیجیریا” نے ہفتے کے روز اپنی اشاعت میں طیب ایردوآن کو رواں سال کی عالمی اسلامی شخصیت قرار دیا اور انہیں اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔

اخبار کے چیف ایڈیٹر رشید ابو بکر نے کہا کہ طیب ایردوآن عالم اسلام کی طاقت ور، موثر اور قابل احترام شخصیت ہیں۔ وہ عالم اسلام کے سال 2018ء کی معتبر شخصیت کا اعزاز اور ایوارڈ حاصل کرنے کے حق دار ہیں۔

ابو بکر نے کہا کہ صدر ایردوآن مظلوموں‌کے ساتھی ہیں اور وہ پوری دنیا میں مظلوم اقوام کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔ انہوں‌ نے ہمیشہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بلند کی۔ وہ صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی جرات مند اور توانا آواز ہیں۔

انہوں‌نے کہا کہ طیب ایردوآن نے مشرقی ترکستان اور میانمار کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرکے پوری مسلم امہ بالخصوص مظلوم مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ کی وینیزویلا میں بغاوت کی سازش

کرکاس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ وینیزویلا میں اپنی پٹھو حکومت قائم کرنے کے لئے صدر میدورو کی ...