پیر , 20 مئی 2019

اسرائیل دنیا کی مجرم اور دھشتگرد ریاست ہے: اردوگان

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کی مجرم اور دہشت گرد ریاست ہے جو فلسطین میں منظم ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ترکی کے صدر نے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس الزام کا جواب دیا جس میں نیتن یاھو نے کہا تھا کہ اردوگان اور ترک فوج شمالی قبرص میں بچوں کو قتل کر رہے ہیں۔

اردوگان نے نیتن یاھو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غلط دروازے پر دستک دی ہے۔ اردوگان ظالم نہیں بلکہ مظلوموں کی آواز ہے۔ جہاں تک تمہارا تعلق ہے تو تم ظالم ہو اور تمہاری ریاست دہشت گردی کی مرتکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ترکی پر دہشت گردی کا الزام عاید کرنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ انسانیت کے خلاف جرائم، قتل عام اوروسیع پیمانے پر تباہی اسرائیلی ریاست کا چلن ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے الزام عاید کیا تھا کہ ترکی نے شمالی قبرص پر قبضہ جما رکھا ہے اور اس کی فوج وہاں بچوں کو قتل کر رہی ہے۔ ہمیں وہ اخلاقیات کا درس نہیں دے سکتے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی قوم مضبوط عزم و ارادے سے امریکہ کو شکست دے گی: حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی …