پیر , 15 جولائی 2019

دہشت گرد گروہ بوکو حرام کا حملہ، نائیجیریا کے 14 فوجیوں کی ہلاکت

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)نائیجیریا میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے حملے میں کم سے کم چودہ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بوکو حرام گروہ کے خلاف آپریشن کی غرض سے فوج اور پولیس کا مشترکہ قافلہ جا رہا تھا کہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر ان پر حملہ کر دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں ملوث بوکو حرام گروہ کے دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی بوکو حرام گروہ کے دہشت گردوں نے شمال مشرقی نائیجیریا کے ایک گاؤں کے قریب حملہ کر کے دو فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف نیا پنڈوراباکس کھول دیا

سابق برطانوی سفیر سر کم ڈاروچ کی لیک ہونے والی ای میل میں کہا گیا …