اتوار , 16 جون 2019

ترکی نے اپنی فوج شام میں داخل کردی

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے شام سے نکلنے کے اعلان کے بعد ترکی نے اپنی افواج داخل کردیں۔عرب میڈیا کے مطابق سو کے قریب فوجی گاڑیاں شام کے بارڈر میں داخل ہوتے دیکھی گئیں،جن پر جدید اسلحہ اور دیگر فوجی سامان موجود تھا، شام کے بارڈر پر یہ نقل و حرکت ترک صدر طیب اردگان کے اعلان کے بعد دیکھنے میں آئی،یادر ہے امریکہ کے شام سے فوج نکالنے کے اعلان کے بعد ترک فوجیں شام کے کرد علاقے میں داخل ہوئی ہیں۔

ادھر ترکی نے افغانستان میں اپنی فوج کا قیام بڑھاتے ہوئے اس میں اضافے کا عندیہ بھی دیا ہے،یادر ہے امریکہ نے افغانستان میں فوج میں کمی کرتے ہوئے اپنے جوانوں کو نکال لیا ہے۔

دوسری جانب شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے علاقے میں لبنان کی فضائی حدود سے میزائل حملے کئے جس میں کئی میزائلوں کو شامی ائیر ڈیفنس نے مار گرایا،سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے جنوب میں تین اہداف کو نشانہ بنایا جو مسلح گروپوں کے ہتھیاروں کے ڈپو تھے،اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کے جانب سے اس کارروائی کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے اپنا فضائی دفاع کا نظام نافذ کر دیا ہے تاکہ شامی میزائلوں کو روکا جا سکے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی سینیٹر کی ایران مخالف پالیسی پر نکتہ چینی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران کے خلاف حکومت امریکہ کی جانب سے …