پیر , 27 جنوری 2020

افغان فضائیہ کی ننگرہار میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری ، 16 دہشت گرد ہلاک

download (1)

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صوبے ننگرہار میں ایئرفورس کے دو الگ الگ فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 16 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ ننگرہار کے صوبے میں شدت پسند تنظیم داعش کے خاتمے کیلئے شاہین 13 آپریشن شروع کیا ہے جس میں افغان نیشنل آرمی کی 201 سیلاب رجمنٹ کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزارت دفاع نے منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ایئر فورس کی جانب سے شدت پسندوں کو افغان صوبے ننگرہار کے ضلع کوٹ میں نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ضلع کوٹ میں اسی طرح کے ایک اور حملے میں داعش کے 11 شدت پسند مارے گئے جبکہ 14 زخمی ہوئے جس کے بعد ضلع کوٹ میں اب تک داعش کے مارے جانے والے ہمدردوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ افغان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ننگر ہار کے صوبے میں شدت پسند تنظیم داعش کے خاتمے کیلئے شاہین 13 آپریشن شروع کیا ہے جس میں افغان نیشنل آرمی کی 201 سیلاب رجمنٹ کے جوان حصہ لے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ افغان صوبے ننگرہار کے مختلف علاقوں میں داعش نے اپنا نیٹ ورک تیزی سے پھیلایا ہے اور وہاں اس کے ہمدردوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں طالبان سے زیادہ امریکہ نے عام شہریوں کو قتل کیا؛ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ …