جمعہ , 29 مئی 2020

امریکہ نے بھارت کو میزائل ٹیکنالوجی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے کی حمایت کر دی

2016-05-18-07-53-0112005_Generic

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر میں تعاون پر پیشرفت ہوئی ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت کو میزائل ٹیکنالوجی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے کی حمایت کر دی ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر اوبامہ نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران این بی ٹی، علاقئی تعاون سمیت دونوں ملکوں کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری کے فروغ کے معاملات کے علاوہ دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا امریکہ اور بھارت دنیا کے دو بڑی جمہوریت ہے ہمارے دورہ بھارت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہے گزشتہ سال دورہ بھارت کے دوران اچھی مہمان نوازی کر دی تھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ہمارے صدر اوبامہ سے معاملات پر بات چیت ہوئی امریکہ نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ اور میزائل ٹیکنالوجی کے تعاون میں حامی بھری۔ امریکہ کے ساتھ سیکورٹی کے معاملے پر بھی کام کرنے کا اتفاق ہوا امریکہ اور بھارت آئندہ بھی کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے ہر محاذ پر امریکہ کی مدد کرنے بھارت انکے شکر گزار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی کانگریس نے چین کے خلاف پابندیوں کی منظوری دے دی

امریکی کانگریس نے چین کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔ چین کے …