بدھ , 13 نومبر 2019

نجف اشرف ، آیت اللہ العظمی سیستانی سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی ملاقات

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرینی مسلمانوں کے مثالی رہنما آیت اللہ شیخ قاسم نے نجف اشرف میں عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کی۔العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق نے جمعے کے روز انجام پانے والی اس ملاقات کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نجف اشرف میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقے اور عالم اسلام کے اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے جمعرات کو نجف اشرف میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندہ دفتر کی جانب سے منعقدہ فقیہ عالیقدر اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ شاہرودی کی مجلس ترحیم میں بھی شرکت کی۔

اٹھتر سالہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم، جو بحرینی مسلمانوں میں بہت زیادہ مقبول بھی ہیں، پچاس برس بعد جمعرات کے روز زیارت کے لئے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف پہنچے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

متحدہ عرب امارات:موسلا دھار بارش میں سڑکیں تالاب بن گئیں

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات ميں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہيں، جہاں وقفے وقفے سے …