ہفتہ , 17 اپریل 2021

2019 پاکستان کے لئے ترقی کا سال ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے نئے سال کو پاکستان کی ترقی کا سال قرار دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پرُ امن، متحرک اور خوشحال پاکستان کے حصول کے لیے، 2019 ترقی کا سال ہو گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ متحد ہو کر ہم اپنی کامیابیوں کو مزید مستحکم کریں گے، اللہ ہم پر رحم کا سلسلہ جاری رکھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہداء اور پُرعزم پاکستانیوں کو سیلوٹ بھی پیش کیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …