ہفتہ , 17 اپریل 2021

دہشت گردی کے مقابلے میں شام کی حمایت جاری رکھیں گے، روسی صدر کا پیغام

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر پوتن نے دشمنوں اور دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے شام کے صدر بشار اسد کے نام نئے عیسوی سال کی مناسبت سے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ماسکو دہشت گردی کے مقابلے میں شامی عوام اور حکومت کی حمایت بدستور جاری رکھے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ ان کا ملک شام کی ہر شعبے میں مدد کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے احترام پر زور دیتا ہے اور اس کے تحفظ کے لئے بھی ہرممکن مدد کرے گا۔

روسی صدر نے نئے عیسوی سال کی مناسبت سے دنیا کے کئی دیگر ملکوں کے سربراہوں کے نام بھی تہنیتی پیغامات ارسال کرکے مختلف میدانوں میں ان ملکوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون اور ساتھ ہی سبھی سیاسی اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کی توسیع کے لئے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ ماسکو ہر اس اقدام کی حمایت کرے گا جس سے بحرانوں کو سیاسی طریقے سے حل کیا جاسکے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …