جمعرات , 18 اپریل 2024

ثنا میر کے لیے ایک اور اعزاز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ ثنا میر انٹرنیشل کرکٹ کاؤنسل ویمن ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے سال کی بہترین ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا۔ٹی 20 ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں البتہ ون ڈے ٹیم میں پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

ثنا میر کو سال 2018 میں ورلڈ ٹی 20 کی بہترین گیند کروانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔گزشتہ برس انہیں آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں باؤلنگ میں صف اول پر رکھا گیا۔

سنہ 2005 میں سری لنکا کے خلاف اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والی ثنا اب تک 108 ون ڈے میچز کھیل چکی ہیں۔ 108 ون ڈے میچز میں ثنا 1 ہزار 4 سو 91 رنز بنا چکی ہیں جبکہ انہوں نے 127 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ثنا میر ون ڈے میچز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بھی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …