بدھ , 24 اپریل 2024

تہران:سابق وزیر تعلیم ھائر ایجوکیشن اور پرائمری ایجوکیشن کے بانی سے امت واحدہ پاکستان کے وفد کی ملاقات

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر تعلیم ھائر ایجوکیشن اور پرائمری ایجوکیشن کے بانی ایرانی نظام تعلیم کے سر خیل جناب ڈاکٹر سید احمد زرھانی سےسربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے جس میں ایرانی نظام تعلیم میں انقلابی تبدیلیوں اور آج کے ایران میں تعلیم کے معیارات کے بارے میں گفتگوہوئی ۔

اس سے قبل مجمع التقریب بین المذاھب کے قائم مقام سربراہ جناب آیت اللہ موسیٰ موسوی سے امت واحدہ پاکستان کے وفد و سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں ملاقات ہوئی ،جس میں ایران کے اندر مختلف مذاھب کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آھنگی ، اتحاد و وحدت اور مشترکات کے فروغ کے لئے کی گئی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور پاکستانی مسلمانوں کو درپیش مشکلات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی کی سربراہی میں اعلی سطح کا ایک وفد ایران کے دورے پر موجود ہے۔اس وفد میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز صاحب بھی اس وفد میں شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …