جمعرات , 15 اپریل 2021

امتِ واحدہ پاکستان کا دورہ حسینیہ امام خمینی (رح)

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امتِ واحدہ پاکستان کے وفد نےعلامہ محمد امین شہیدی اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ قبلہ ایاز کی سربراہی میں انقلابِ اسلامی ایران کے بانی آیت اللہ سید روح اللہ موسوی خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے گھر حاضری دی۔ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ جن کی استقامت ، جرات اور بصیرت نے ایرانی قوم میں ایک نئی روح پھونکی۔ کی زندگی کا ہر ورق سادگی قناعت اور توکل سے عبارت رہا۔

امتِ واحدہ پاکستان کا وفد جو ان دنوں اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالعاتی دورے پر ہے۔ نے امام خمینی (رح) میوزیم میں ان کے ایک کمرے پر مشتمل مختصر سے گھر اور ان سے منسوب اشیاء کی زیارت کی۔ وفد کے اراکین امام خمینی (رح) کے سادہ طرزِ زندگی سے بہت متاثر ہوئے اور بطور رہنما ان کے کردار کو نمونہ عمل قرار دیا۔

دوسری جانب وفد نے ایران کےسابق وزیر خارجہ اور دمشق میں سابق سفیروممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر شیخ الاسلام سےملاقات کی ہے،ملاقات میں وفدکی ایک طویل علمی فکری، سیاسی موضوعات اور پاک ایران تعلقات پر بھرپور نشست ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شیخ الاسلام کا ایرانی سیاست میں ایک بہت بڑا نام ہے اور وہ مشرق وسطی کے امور بہت بڑے ماہرتصور کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …