ہفتہ , 17 اپریل 2021

پاک آرمی نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ باغ سیکٹر میں گرایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھارتی ڈرون کو بھی لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …