جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹرمپ امریکی افواج افغانستان ، شام سے فوری واپس بلا لیں:آر او کھنہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس کے بھارتی نژاد رکن آر او کھنہ نے صدر ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ کسی کی پرواہ کیے بغیر فوراً افغانستان اور شام سے اپنی افواج کو واپس بلا لیں یہی امریکہ کی معیشت اور سلامتی کیلئے موزوں ہے ۔ 42 سالہ ڈیموکریٹ کھنّہ جو صدر ٹرمپ کے سب سے بڑے ناقد ہیں لیکن فوجیوں کی واپسی کیلئے وہ صدر ٹرمپ کی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی ۔

انہوں نے صدر کو بتایا کہ چین کی کامیاب پالیسیوں سے ہمیں کچھ سیکھنا چاہیئے چین نے 1979ء سے کسی سے کوئی جنگ نہیں کی اگر امریکہ اپنی حاکمیت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسکو جنگی میدانوں میں جانے کی بجائے چین کی تقلید کرنی چاہیئے ، کانگریس کے رکن کا کہنا تھا کہ جب میں نے یہ الفاظ ادا کیے تو صدر ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعی چین نے ایک گولی چلائے بغیر دنیا میں معاشی انقلاب برپا کر دیا ہے ۔ امریکی مبصرین کا کہنا ہے کہ کانگریس کے رکن کے اس بیان سے انکی اپنی پارٹی بھی حیران ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …