منگل , 23 اپریل 2024

بحرین کی تحریک آزادی ڈکٹیٹر حکومت کے ظالمانہ حربوں سے نہیں رک سکتی،سید شہابی

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار نے ملک کی مصنوعی عدالت کی طرف سے انسانی حقوق کارکن نبیل رجب کی جانب سے ان کی دوسال کی قید کے خلاف کی اپیل مسترد کئے جانے اورماتحت عدالت کی جانب سے دی جانے والے سزا کو برقراررکھے جانے کے فیصلے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ رژیم ملک میں انسانی حقوق کو پامال کررہی ہے۔

ایک انٹرویو میں ’’سید شہابی‘‘نے ملک کی مصنوعی عدالت کی طرف سے انسانی حقوق کارکن نبیل رجب کی جانب سے ان کی دوسال کی قید کے خلاف کی اپیل مسترد کئے جانے اورماتحت عدالت کی جانب سے دی جانے والے سزا کو برقراررکھے جانے کے فیصلے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ رژیم ملک میں انسانی حقوق کو پامال کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے تمام انسانی حقوق کو پامال کیا ہے اس لئے بحرینی عوام اس ظالم رژیم کے خاتمے کیلئے سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نبیل رجب کو یمنی عوام کے خلاف سعودی جنگی اتحاد کے مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے کی بنا پر سزا دی گئی ہے جو کہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ نبیل رجب کو مسلسل قید رکھنا انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نبیل رجب نے بین الاقوامی قوانین کے تحت کسی بھی طرح کا گناہ نہیں
کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ انسانی حقوق کے معروف کارکن نبیل رجب کو فوری طورپر رہا کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ کے ظالمانہ حربوں سے بحرین کی تحریک آزادی نہیں رک سکتی ۔

واضح رہے کہ بحرین کی ایک مصنوعی عدالت نے ممتاز انسانی حقوق کارکن نبیل رجب کی ٹرائل کوٹ کی جانب سے دوسال قید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا کو برقراررکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …