جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستانی نژاد امریکی خاتون شہری’’ رابیکا کولیئر‘‘ جج کے عہدے پر فائز

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی امریکی خاتون شہری رابیکا کولیئر امریکی ریاست ٹیکساس میں جج کے عہدے پر فائز ہوگئیں ، رابیکا نے بارہ برس تک قانون کی پریکٹس کی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون شہری رابیکا کولیئر امریکی ریاست ٹیکساس میں جج کے عہدے پر فائز ہوگئی ہیں ، رابیکا نے بارہ برس تک قانون کی پریکٹس کی جس کے بعد انھوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ۔

رابیکا نے امریکی اٹارنی رابرٹ کولیئر سے شادی کی ہے جس سے ان کے دو بیٹے ہیں ، رابیکا ویمن اٹرانووز ایسو سی ایشن اور ہیرس کائونٹی ڈیموکریٹک لائرز ایسو سی ایشن کے لیے بورڈ ممبر کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں ۔

رابیکا نے کنگ ووڈ ہائی سکول سے گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی ، آسٹن میں ٹیکساس یونیورسٹی سے آرٹس مضامین میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ۔انھوں نے ٹیکساس کی سدرن یونیورسٹی سے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …