جمعرات , 18 اپریل 2024

پاكستان کے لئے عمران خان کی حمایت کررہا ہوں، پرویز مشرف

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے كہا ہے كہ وہ پاكستان كی خاطر عمران خان اور اس كی پارٹی کی حمایت كررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آل پاكستان مسلم لیگ نے مردان سے تنظیم سازی كا آغاز كر دیا، اس سلسلے میں مقامی شادی ہال میں وركرز كنونشن منعقد كیا گیا جس میں آل پاكستان مسلم لیگ كے مركزی جنرل سیكرٹری مہرین ملک اور صوبائی جنرل سیكرٹری شیرعالم خٹک نے بھی شركت كی۔

اس موقع پر پرویزمشرف نے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں كہا كہ پی پی پی اور (ن) لیگ نے مل كر پاكستان كو لوٹا ہے، ان لوگوں كے ہوتے ہوئے پاكستان كا اللہ ہی حافظ ہے، ان دونوں پارٹیوں كے مقابلے میں تیسری قوت كی ضرورت تھی جو عمران خان كی شكل میں سامنے آ چكی ہے اور اس نے عام انتخابات میں ان دونوں پارٹیوں كو شكست دے دی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف نے كہا كہ وہ پاكستان كی خاطر عمران خان اور اس كی پارٹی كو سپورٹ كر رہے ہیں، ان كے خلاف تمام مقدمات جعلی ہیں اور جلد پاكستان آكر مقدمات كا سامنا كریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …