جمعہ , 19 اپریل 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پاکستانی قیادت سے ملنے کی خواہش

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے لیے امریکی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی آئی ہے، دو برسوں سے جاری پاک امریکاتعلقات پرجمی برف پگھلنےلگی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےپاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، وہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملنا چاہتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےصحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،اور وہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملنا چاہتے ہیں، واضح رہے کہ گذشتہ برس یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹوئیٹ کے بعد سے ہی دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ہم نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دے کر حماقت کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا’۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکہ میکسیکو سرحد کے ساتھ ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے ٹیکس دہندگان کے فنڈ میں سے پیسے مختص کرنے پر زور دیا ہے، ایسے میں جب کسی ثبوت کے بغیر اُنھوں نے کہا ہے کہ نئے تجارتی سمجھوتے کے تحت میکسیکو پہلے ہی رقم ادا کر رہا ہے، اور یہ کہ رکاوٹ کا کافی حصہ پہلے ہی تعمیر ہوچکا ہے۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیواریں کارگر ہوتی ہیں بغیر ثبوت پیش کیے، ٹرمپ نے دلیل دی کہ امریکہ میں غیر قانونی لوگوں کی تعداد تین کروڑ سے ساڑھے تین کروڑ ہے، ہماری جنوبی سرحد چھلنی کی طرح ہے، جب کہ ہمیں رکاوٹوں کی ضرورت ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا سوویت یونین کےافغانستان میں فوج بھیجنےکافیصلہ بھی درست مان لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھاکہ افغانستان سےدہشت گردآرہےتھے ،اس لیےسوویت یونین نےوہاں فوج بھیجی تھی، روس کو افغانستان میں مداخلت کا حق تھا، امریکا طالبان سے اور دوسرے لوگوں سے مذاکرات کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …