ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستانی فوجی یمن بھیجنے کا امریکی اخبار کا دعویٰ مسترد ،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے ایک ہزار پاکستانی فوجی یمن بھیجنے سے متعلق امریکی اخبار کی خبر کو مسترد کردیا۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کا مقدمہ اس وقت عدالت میں ہے،کلبھوشن سے متعلق معلومات حقائق کے برعکس ہیں، ہم عدلیہ کے احترام میں اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

’بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کبھی نہیں ہوئے‘
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ڈرونز کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فورسز متحرک اور ہوشیار ہیں، دونوں ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کبھی نہیں ہوئے، بھارتی میڈیا خود بھی بھارتی دعوے کی نفی کرچکا ہے، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کا کہتا ہے لیکن بھارت مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔

وزیرخارجہ کے دورے پر بریفنگ
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے موجودہ حکومت کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کے تحت ہمسایہ ممالک کا دورہ کیا، وزیرخارجہ نے افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت پرہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لیا جب کہ پاکستان کی سہولت کاری سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور افغان فریقین کے باہمی روابط کی پاکستانی تجویز کی بھی حمایت کی۔

امریکی اخبار کا دعویٰ مسترد
ڈاکٹر فیصل نے یمن میں ایک ہزار پاکستانی فوجی بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے امریکی اخبار میں اس سے متعلق شائع خبر کو بھی مسترد کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …