بدھ , 24 اپریل 2024

ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں،پاکستان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی تعلقات ورکنگ گروپ کے سربراہ مرتضی صفاری نطنزی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران خطے کا ایک اہم ملک ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا جبکہ معاشی اور ثقافتی شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون کی توسیع ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام شعبوں میں تعلقات کی توسیع بالخصوص پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ سے پاک ایران تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا.رفعت مسعود کا کہنا تھا کہ معاشی اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے کے لئے سرحدی علاقوں میں تجارت اور مارکیٹوں کو فعال بنانے اور چابہار – گوادر بندرگاہوں کو مزید قریب لانا ضروری ہے۔

اس ملاقات میں سنیئر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے۔صفاری نطنزی نے کہا کہ ایران اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …