بدھ , 21 اپریل 2021

اماراتی ولی عہد کا ایک روزہ دورہ پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید 6 جنوری کو پاکستان کا دورہ کرینگے، متحدہ عرب امارا ت کے ولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہو گا۔ولی عہد اپنے ایک روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور دیگر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات کے دوران پاک یو اے ای تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس دورے میں یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالرکی امداد اور سرمایہ کاری کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …