جمعرات , 18 اپریل 2024

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں،آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)قم ميں آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے وزیر خزانہ سے ملاقات میں بینکوں پر قریبی نگرانی رکھنے اور عوامی مشکلات کو حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انھوں نے ایران کے وزير خزانہ اور اس کے ہمراہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں پر قریبی نظر رکھنے کی ضرورت ہے ایسی خبـریں موصول ہوتی ہیں کہ فلاں شخص نے 30 ہزار ارب تومان کرپشن کی ہے اتنے بڑے پیمانے پر کرپشن ایک شخص کے بس کی بات نہیں بلکہ اس شخص کے پیچھے ایک گروہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے سامنے سچائی کو بیان کرنے کی ہمت رکھنی چاہیے عوام صداقت اور سچائی کے طرفدار ہیں۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے عوام کو در پیش معاشی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اندر مایوسی اور نا امیدی پیدا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے اور صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرنی چاہیے ۔ انھوں نے ملکی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے فلسفہ کو رد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات عوامی مشکلات کا حل نہیں ہیں ۔ امریکہ عراق اور افغانستان اور دیگر ممالک میں موجود ہے لیکن مذکورہ ممالک کے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں ۔ کیونکہ وہ ہم سے میزائل سسٹم ختم کرنے، شام ، عراق ، فلسطین اور یمن کے عوام کی حمایت ترک کرنے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبات پیش کرےگا جو ایرانی قوم کے لئے ناقابل قبول ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …