جمعرات , 18 اپریل 2024

بھارتی فوج بزور طاقت زبردستی کشمیر پر قابض ہے: یشونت سنہا کا اعتراف

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بی جے پی رہنما یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، بھارتی فوج صرف کشمیریوں کو مار ر ہی ہے، کشمیری بھارت سے شدید نفرت کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا بھارت نے کشمیر کو کھو دیا ہے، بھارتی فوج صرف اپنی طاقت کی وجہ سے زبردستی وہاں قابض ہے، ہم کشمیر کو کھو نہیں رہے بلکہ کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت مسائل کو حل کرنے کے لیے صرف فوج پر یقین کر رہا ہے، کوئی اتفاق رائے نہیں، نہ جمہوریت ہے اور نہ ہی انسانیت، لیکن سراسر ظالمانہ طریقہ استعمال کیا جا رہا ہےکہ فوج جتنے کشمیری مار سکتی ہے مار دے۔

یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے دل میں بھارت کے لیے نفرت نیپالیوں سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا بھارت نے کشمیریوں سے اپنے تعلقات کو تباہ کرلیا ہے، صرف اٹل بہاری واجپائی کشمیر میں فوج کی بجائے انسانیت کی پالیسی کو مانتے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …