بدھ , 24 اپریل 2024

جنوبی افریقہ کے کپتان نے منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کیپ ٹاؤن(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں فاف ڈیو پلیسی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ 9ویں سنچری بھی مکمل کی اور نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

فاف ڈیو پلیسی پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے اور ’پیئر‘ کی خفت کا شکار رہے۔البتہ انہوں نے اس بدترین ناکامی کو پس پشت ڈالتے ہوئے کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کھیل پیش کر کے سنچری اسکور کی۔

اس سنچری کے ساتھ ہی ڈیو پلیسی ’پیئر‘ کے بعد اگلے میچ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ڈیو پلیسی سے قبل جنوبی افریقہ کے مزید دو کھلاڑی بھی پیئر کے فوراً بعد سنچری بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

جیکی میک گلو نے 1955 میں انگلینڈ کے خلاف پیئر لینے کے بعد اگلے ہی میچ میں سنچری اسکور کی تھی جبکہ 2012 میں جیک کیلس نے بھی پیئر کی خفت کا شکار ہونے کے بعد سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …