جمعہ , 19 اپریل 2024

بہادر طالب علم اعتزاز حسن کی آج 5 ویں برسی ہے

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک)ہنگو میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے بہادر طالب علم اعتزاز حسن کو ہم سے بچھڑے 5 برس بیت گئے۔6 جنوری 2014 کو ہنگو میں گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی کے نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن نے اسکول کے اندر ایک مشکوک شخص کو جانے سے روکا تو خود کش حملہ آور نے اسکول کے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔اس واقعے میں اعتزاز نے اپنی جان تو قربان کردی لیکن اسکول میں موجود 400 سے زائد طالب علموں کی جان بچالی۔

اعتزاز حسن کو اس بہادری پر تمغہ شجاعت سے بھی نوازا جاچکا ہے اور ان کے اعزاز میں کئی اعلانات بھی کیے جاچکے ہیں لیکن ابھی تک وہ اعلانات پورے نہیں کیے جاسکے۔ شہید اعتزاز کی یاد میں ‘سیلوٹ’ کے نام سے ایک پاکستانی فلم بھی بنائی جاچکی ہے۔آج ہنگو میں اعتزاز حسن شہید کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے۔

شہید اعتزاز حسن کی پانچویں برسی پر وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’آج شہید نوجوان اعتزاز حسن کی برسی ہے جس نے اپنی جان قربان کرکے سو سے زائد بچوں کی جانیں خودکش حملے سے بچائیں‘۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …