ہفتہ , 17 اپریل 2021

ایران کا امریکی سمندر میں جدید جنگی بحری جہاز اتارنے کا فیصلہ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اپنے دفاعی اقدام کے تحت بحیرہ اٹلانٹک میں امریکی پانیوں کے قریب جنگی بحری جہاز اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے جنگی بحری جہاز کے حوالے سے کافی عرصہ قبل منصوبہ بندی شروع کی تھی اور اب اس کو عملی جامعہ پہنایا جارہا ہے۔

ایران مطابق امریکی جنگی بحری بیڑے قریبی ممالک کے لیے شدید سیکیورٹی خدشات پیدا کر رہے ہیں، جن کے لیے دفاعی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ایران کے جنگی بحری بیڑے میں 33 ہزار ٹن تیل کی کھپت کی گنجائش ہے اور بحری جہاز ہیلی کاپٹر مشن کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …