جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ میں مذاکرات ناکام، ایمرجنسی کے نفاذ کا خطرہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن ڈیمو کریٹس کے درمیان حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات کی ناکامی پر امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ہی میکسیکو سرحد پر حفاظتی دیوار تعمیر کردیں گے چاہے اس کے لیے انہیں ملک میں ایمرجنسی ہی کیوں نہ نافذ کرنا پڑے۔

قبل ازیں امریکی صدر نے ٹویٹ میں کہا کہ میں کئی بار ڈیمو کریٹس کے سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت میں آجانے پر مالی بحران کے خدشے کا اظہار کرچکا ہوں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وسط مدتی الیکشن میں ری پبلکن سینیٹ میں اور ڈیمو کریٹس نے ایوان نمائندگان میں کامیابی حاصل کی، ہمارے درمیان جو بھی تنازعات ہیں وہ حل ہوجائیں گے لیکن ڈیموکریٹس کی خواہش میرے مواخذے کی ہے۔

امریکی صدر نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ڈیمو کریٹس کی میرے مواخذے کی خواہش اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیمو کریٹس آئندہ صدارتی الیکشن میں ہونے والی ناکامی سے خوف زدہ ہیں جس سے بچنے کے لیے وہ مجھے الیکشن سے دور کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …