جمعہ , 23 اپریل 2021

جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ میچ میں شکست کی بڑی وجہ ناکام باولنگ اٹیک تھا: سرفراز احمد

کیپ ٹاون (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ میچ میں شکست کی بڑی وجہ ہمارے فاسٹ باولرز کی ناقص پرفارمنس تھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شکست کی بڑی وجہ ہماری ناکام باولنگ لائن تھی۔

سرفراز احمد نے بتایا کہ ہمارے فاسٹ باولرز نے ایک تیز وکٹ پر ایک سو تیس کی اوسط رفتار سے باولنگ کی جوکہ حریف بلے بازوں کو آوٹ کرنے کے لیے ناکافی تھی اس کے مقابلے میں جنوبی افریقی باولرز نے ایک سو پینتالیس کی رفتار سے باولنگ کی جوکہ دونوں ٹیموں کی کارکردگی میں نمایاں فرق تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بلے باز وں کی کارکردگی بھی زیادہ تسلی بخش نہیں تھی ، ہمیں آئندہ میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تمام شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ آئندہ میچوں میں فتح کو یقینی بنایا جا سکے ۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …