جمعرات , 25 اپریل 2024

قومی ایئرلائن کے فضائی میزبانوں کو وزن کم کرنے کیلیے 6 ماہ کی مہلت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئر لائن نے ایئر ہوسٹسز سمیت جہاز کے عملے کو وزن کم کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت دے دیا۔پاکستان ایئر لائن نے کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرکے عالمی معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 1800 کیبن کریو کو 6 ماہ کی مہلت دے دی۔

جنرل منیجر فلائٹ سروسز عامر بشیر کے دستخط سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے 31 جنوری تک جن ملازمین کے وزن معیاری وزن سے 30 پاؤنڈ زیادہ ہیں انہیں گراؤنڈ کرکے ایئر کریو اسپتال بھیجا جائے گا۔

ایئر کریو کو اسپتال میں وزن کم کرنے کی مشق کرائی جائے گی جس کے لیے ہدف جون 2019ء تک 30 پاؤنڈ وزن کم کرنا ہے۔ اس کے بعد بھی عملے میں سے کسی کا وزن کم نہیں ہوا تو تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اس حوالے سے ایک گائیڈ لائن بھی فراہم کی گئی ہے جس کے تحت فروری میں 25 پاؤنڈ، مارچ میں 20، اپریل میں 15، مئی میں 10 اور جون میں باقی ماندہ 5 پاؤنڈ وزن کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مقررہ وقت کے بعد یکم جولائی 2019ء کو عملے کے اراکین کا دوبارہ وزن کیا جائے گا اور صرف ان ملازمین کو فلائٹ پر جانے کی اجازت دی جائے گی جن کا زائد وزن صفر رہ گیا ہو۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …