ہفتہ , 20 اپریل 2024

راولپنڈی: پراسرار گروہ نےگرلز کالجز میں دھمکی آمیز پمفلٹس پھینک دیے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں پراسرار گروہ نے خواتین کالجز میں دھمکی آمیز پمفلٹس پھینکے ہیں ان دھمکی آمیز پمفلٹس پر لکھا گیا ہے کہ طالبات گھروں سے باہر باپردہ ہو کر نکلیں، عمل نہ کرنے کا نتیجہ خطرناک ہوگا۔ طالبات کو دھمکی دی گئی ہے کہ تمام خواتین باپردہ گھروں سے باہر نکلیں، کھلے کپڑے اور برقعے کا استعمال کریں۔

پمفلٹس میں لکھا گیا ہے کہ مسلمان خاتون یورپی کلچر اپنائیں نہ ہی پینٹ شرٹ استعمال کریں جبکہ غیر مسلم خواتین جسم پر نشان یا لباس کے ذریعے اپنی شناخت ظاہر کریں، عمل نہ کرنے کی صورت میں خواتین کو خطرناک نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے دھمکی آمیز پمفلٹ پھینکے جانے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …