ہفتہ , 20 اپریل 2024

موجودہ حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے وقت ملنا چاہیے، چودھری نثار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انھیں موجودہ سیاست بند گلی میں جاتی نظر آ رہی ہے۔چودھری نثار نے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے کی خبروں کی تردید اور سیاسی سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے وقت ملنا چاہیے، تاہم حکومت باتیں کم اور کام پر زیادہ توجہ دے۔

https://www.facebook.com/iblagh.net/videos/471514263374927/

ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دینے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی جبکہ کہا کہ موجودہ حکومت کا شیلٹر ہوم بنانے کا منصوبہ بھی قابل ستائش ہے۔انہوں نے عمران خان کو غیر روایتی وزیراعظم بننے کا مشورہ دیا جبکہ حالیہ ملنے والی امداد کا کریڈٹ کسی اور کو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسلم ممالک سے ملنے والی امداد کا سہرا موجودہ حکومت کے سر نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …