ہفتہ , 20 اپریل 2024

دنیا جان چکی کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے : امریکی ماہرین

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی حکومت اگر اٹل بہاری واجپائی کی پالیسی اختیار کرتی اور ان کے فارمولا پر عمل کرتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو چکا ہوتا ۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے مودی ڈاکٹرائن کے مطابق کشمیر میں بھارت کے سات لاکھ سے زائدفوجی طاقت کے بیجا استعمال کے ذریعے امن لانے کی ناکام پالیسی پر عمل پیرا ہے ، حکومت کو گمان ہے کہ طاقت کے استعمال سے ہی کشمیر کی وادی پر کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن حالات اسقدر ابتر ہو چکے ہیں کہ وادی کو لہولہان کرنے کے باوجود امن کی تمام تر کوششیں بیکار جا رہی ہیں۔

پروفیسر اجے کمار شرما کے مطابق بدقسمتی سے مودی حکومت نے کشمیر کے حالات سے نمٹنے کے لیے تمام تر وسائل طاقت کے استعمال پر جھونک دئیے جس سے کشمیریوں میں نفرت بڑھتی جارہی ہے ۔ بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سہنا کا کہنا ہے کہ دنیا جان چکی ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ، اسی ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی فوجی کشمیریوں کا قتل عام کر رہے ہیں ، مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہر کشمیری بغاوت ہر اُتر چکا ۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا کہنا ہے کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کر کے ظالم مودی حکومت کو تارے دکھائے ،کشمیر اب ہندوستان کا کبھی حصہ نہیں رہے گا ۔

پروفیسر حامد خان نے کہا کہ پیلٹ گنوں کے استعمال سے سینکڑوں لوگوں کی بینائی ختم کر دی گئی نوجوانوں کو اسی طرح چُن چُن کر ہلاک کیا جارہا ہے جیسے فلسطین میں اسرائیلی فوجی کاروائیاں کر رہے ہیں عمران خان حکومت نے جس جرات مندانہ طریقے سے کشمیر کے مسلے کو اُجاگر کیا، اب خلیجی ممالک بھی پاکستان کے ہمنوا ہونا شروع ہو گئے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …