ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجیدچارج سنبھالنے واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے۔ڈاکٹر اسد مجید سبکدوش سفیر علی جہانگیر صدیقی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے، جنہوں نے گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر اسد مجید کے تقرر کا اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا۔ڈاکٹر اسد مجید آئندہ چند روز میں اپنی اسناد سفارت امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …