پیر , 12 اپریل 2021

طالبان کےامریکی حکام سے طے شدہ مذاکرات منسوخ

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے امریکی حکام سے طے شدہ مذاکرات ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونے پر طالبان نے امریکی حکام کے ساتھ ہونے والے نئے مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔ مذاکرات کا نیا دور بدھ سے قطر میں شروع ہونا تھا۔

سینیئر افغان طالبان حکام نے بتایا کہ فریقین نے مذاکرات منسوخ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغان حکام کی مذاکرات میں شمولیت کی عالمی طاقتوں کی درخواست کو بھی رد کردیا ہے۔

اس سے قبل افغان طالبان اور امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے درمیان مذاکرات کے تین ادوار ہوچکے ہیں۔ مذاکرات کا آخری دور دسمبر 2018 میں ابوظہبی میں ہوا تھا جس میں سعودی عرب، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے حکام بھی شریک ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …