منگل , 23 اپریل 2024

امریکی فوجیوں کو عراق سے نکلنا ہو گا، الحشدالشعبی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کی عوامی رضاکار فورس کے نا‎ئب سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو عراق سے واپس جانا ہو گا۔عراق کی عوامی رضاکار فورس کے نا‎ئب سربراہ ابو مہدی المہندس نے امریکی اقدامات کے مقابلے میں ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی فوجی و سیکورٹی تنظیمیں علاقے میں بالادستی قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ امریکہ دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور اس پر کوئی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

عراق کے صوبے الانبار میں حشدالشعبی کے آپریشنل کمانڈر قاسم مصلح نے بھی کہا ہے کہ الانبار اور صلاح الدیں میں نئے امریکی فوجی اڈے قائم کئے جانے کی خبریں مل رہی ہیں اور یہ اقدام عراق کے قومی اقتدار اعلی کے منافی ہے اور امریکی فوجیوں کو عراق سے نکلنا ہو گا۔اس سے قبل الانبار کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ نعیم الکعود نے صوبے میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت کی رپورٹ دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …