اتوار , 11 اپریل 2021

گیس بحران : سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈیز کی برطرفی کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے گیس بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پر سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈیز کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ ماہ پیش آنے والے گیس بحران کی انکوائری رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں گیس بحران کے ذمہ داروں کا تعین کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رپورٹ میں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈیز کو گیس کے بحران کے ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور رپورٹ کی روشنی میں دونوں ایم ڈیز کے خلاف کارروائی کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے دونوں ایم ڈیز کی فوری طور پر برطرفی کی سفارش کردی ہے، ایم ڈیز کی برطرفی کی سفارشات وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہیں اب دونوں ایم ڈیز کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …