ہفتہ , 20 اپریل 2024

اعظم سواتی کا استعفیٰ ایک ماہ 3 دن بعد منظور،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ ایک ماہ 3 دن بعد منظور کر لیا گیا، کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر استعفیٰ منظور کیا، استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018 سے ہوگا، اعظم سواتی نے 6 دسمبر 2018 کو وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، حکام استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن 1 ماہ 3 روز بعد جاری کیا گیا۔

یاد رہے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی اعظم سواتی نے سپریم کورٹ میں کیس کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

اعظم سواتی کا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں وزارت کا قلمدان اپنے پاس نہیں رکھ سکتا، اعلیٰ اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مستعفی ہو رہا ہوں، کسی عہدے کے بغیر اپنا کیس لڑوں گا اور سپریم کورٹ کے سامنے اپنا دفاع کروں گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …