جمعرات , 15 اپریل 2021

بھارت انسانی حقوق کی پامالی میں سرفہرست

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں سترہ کروڑ مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر زندگی اجیرن کردی گئی، معروف یوروایشیا تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بڑا انسانی المیہ قرار دے دیا۔

عالمی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق بھارت انسانی حقوق کی پامالی میں سب سے آگےہے، ایشیا گلوبل پالیسی اور یوروایشیا تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ بھارت میں سترہ کروڑ مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر زندگی اجیرن کردی گئی ہے۔ 2018ء کے دوران کمسن بچیوں اوراقلیتوں سے انسانیت سوز مظالم میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال جون میں 8 سالہ مسلمان لڑکی کو ہندوتوا گینگ نے پالیسی کے تحت اغوا کیا، 8 سالہ بچی کو جموں کے ہندو مندر میں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ یہ انسانیت سوز واقعہ بھارت میں اقلیتوں کےخلاف جرائم کی نئی لہر بن کر ابھر رہا ہے۔

یوورایشیا نے مودی سرکار اور بی جے پی کے عسکری ونگ آر ایس ایس پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی برادری اور تنظیموں سے آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …