جمعہ , 19 اپریل 2024

نیتن یاھو سے اتحاد نہیں کریں گے،اسرائیلی سیاسی جماعت کا انکار

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی ایک ایم سیاسی جماعت "یش عتید” کے سربراہ یائیر لبید نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ حکومت میں اتحاد نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کو چاہیے کہ وہ اقتدار چھوڑ کر گھر بیٹھ جائیں۔ ان کے ساتھ سیاسی شراکت نہیں کی جا سکتی۔

اسرائیلی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے یایئرلبید نے کہا کہ جس پر کرپشن کیسز اور بہت سے اسکینڈل ہوں اسے حکومت کا کوئی حق نہیں۔ اسے چاہیے کہ وہ گھر کو رخصت ہوجائے۔لبید کا کہنا تھا کہ انہوں‌نے "یدیعوت احرونوت” کے ساتھ کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ انہیں پر کون سی خفیہ میٹنگز کا الزام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست دان ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملتے رہتے ہیں مگر نیتن یاھو مسلسل کذب بیانی اور دروغ گوئی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …