جمعہ , 23 اپریل 2021

حرم شریف سمیت شہر بھر میں کالے جھینگروں کی یلغار، عوام کو مشکلات کا سامنا

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ حرم شریف میں اچانک کالے جھینگروں کی یلغار نے عوام کے لئے مشکلات پیدا کردیں، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پروائرل ہوگئی جبکہ انتظامیہ نے حرم شریف سمیت شہرمیں جھینگروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش دوا کا اسپرے کیا۔تفصیلات کے مطابق مکہ میں کالے جھینگروں کی بہتات گھروں، اسکولز اور سڑکوں پر عوام کے لئے پریشانی کاباعث بن گئی، کالے جھینگروں کی ویڈیو انٹرنیٹ پروائرل ہوگئی۔

مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے حرم شریف سمیت شہر میں جھینگروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش دوا کا اسپرے کیا گیا جبکہ مسجد الحرام کے زائرین کو جھینگروں سے نجات دلانے کیلئے 138افراد پر مشتمل 22ٹیمیں تعینات کردیں اور انہیں 111مشینیں بھی دیدی گئیں۔میونسپلٹی نے ایسے تمام مقامات کی نشاندہی کرلی ہے، جہاں جہاں مکھی مچھر اور جھینگر زیادہ تعداد میں پیدا ہورہے ہیں۔

عبدالوہاب سورور نے بتایا کہ”ہفتہ کی رات مسجد میں دعا کر رہا تھا کہ اچانک ہر جگہ کیڑوں نے حملہ کردیا، مسجد میں نہ صرف گارڈوں پر بلکہ کعبہ کے ارد گرد بھی کیڑے ہی کیڑے نظر آرہے تھے، میں نے اپنی زندگی مکہ میں گزار دی لیکن ایسا نظارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

تاریخ میں پہلی بار لاکھوں کاکروچ کے حملے نے مکہ اور مدینہ میں نماز کی ادائیگی روک دی (اللہ کی پناہ)

تاریخ میں پہلی بار لاکھوں کاکروچ نے مکہ اور مدینہ میں نماز کی ادائیگی روک دی (اللہ کی پناہ)

Gepostet von Iblagh News am Mittwoch, 9. Januar 2019

جنگلی کیڑوں کے ماہرین اور ڈبلیو ایف ایف کے سائنسی مشیر ڈاکٹر جیکی جوڈو کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب میں نے کیڑوں کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھا ہو اور مجھے حیرت نہیں ہوئی کہ لوگ بھی اسی طرح کہہ رہے ہیں ، کیونکہ میں نے پہلے کبھی ایسے کیڑوں کو اتنی بڑی تعداد نہیں دیکھی۔

دوسری جانب مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حرم شریف کے زائرین کو مچھروں اور مختلف قسم کے کیڑوں سے بچانے کیلئے 24 گھنٹے کیڑے مار ادویہ کے اسپرے کا بندوبست کردیا ہے اور اس کے لیے نظام الاوقات مقرر کئے گئے ہیں تاکہ زائرین کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہ ہو۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …