ہفتہ , 20 اپریل 2024

آصف زرداری کی نااہلی کے لئے دی گئی درخواست واپس لے لی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کا ریفرنس واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے روبرو استدعا کی کہ مجھے آصف علی زرداری کے خلاف کچھ اور ثبوت ملے ہیں، جس کی روشنی میں اس معاملے کو سپریم کورٹ لے جانا چاہتا ہوں، اس لئے میں الیکشن کمیشن میں دائر درخواست سے دستبردار ہوتا ہوں۔

گزشتہ ماہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے انکشاف کیا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا امریکا میں ایک اپارٹمنٹ ہے جسے انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا، تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ چھپانے پر انہیں نااہل کیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …