جمعرات , 18 اپریل 2024

ہالینڈ دہشتگرد عناصر کی مالی مدد اور ان کی پشت پناہی کرتا ہے؛یورپی یونین ایکشن لے: ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کے سنیئر رکن نے کہا ہے کہ ہالینڈ دہشتگرد عناصر کی مالی حمایت اور ان کی پشت پناہی کرتا ہے لہذا ہمیں توقع ہے کہ یورپی یونین اس کے خلاف ایکشن لے گی.رکن پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی علامہ مجتبی ذوالنور نے میڈیا سے گفتگو میں ایران مخالف ڈچ حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ ایران یورپ مشترکہ مفادات کے تحت ہالینڈ کے خلاف ایکشن لے.

انہوں نے مزید کہا کہ اصولی طور پر اگر کوئی ایران دشمن گروہ کا ایک بھی دہشتگرد ہالینڈ میں داخل ہو تو وہاں کی حکومت کو چاہئے کہ اسے ایران کے حوالے کرے مگر یہاں ایسا نہیں ہوا.

سنیئر رکن ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ ہالینڈ کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی ایران کسی دہشتگرد حملے میں ملوث رہا. انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہمیں اس حوالے سے باتیں چھپانے کی ضرورت ہے.

علامہ ذوالنور نے کہا کہ ہالینڈ یورپی یونین کا رکن ملک ہے، لہذا ہمیں توقع ہے کہ یورپی یونین اس کے خلاف ایکشن لے گی دوسری صورت میں یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کا نقصان ایران یورپ تعلقات کو ہوگا.

واضح رہے کہ ڈچ وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں ایران پر ہالینڈ کے دو شہریوں کے قتل کا بے بنیاد الزام لگایا تھا ایران نے اس کے ردعمل میں یورپی یونین اور ڈچ حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین دہشتگردی سے متعلق دھرامعیار اپنایا ہوا ہے.

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …