جمعرات , 25 اپریل 2024

جہاد، مزاحمت اور لازوال قربانیوں سے عبارت حماس کے 31 سال

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے 31 ویں تاسیس کو پوری قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔گذشتہ کئی روز سے فلسطین کے تمام شہروں، قصبوں اور پناہ گزین کیمپوں میں حماس کے 31 ویں یوم تاسیس کی تقریبات، ریلیاں اور سیمینار جاری ہیں۔ ان میں ہرعمر اور ہرطبقے کے افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو حماس کی عوامی مقبولیت کا بین ثبوت ہے۔

کل 16 دسمبر کو غزہ کی پٹی میں حماس کے یوم تاسیس کے حوالے سے ایک تاریخی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں لاکھوں شہریوں کے ساتھ ساتھ حماس کی قیادت اور دیگر فلسطینی قومی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی قیادت نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظات کیے گئےتھے۔

سولہ دسمبر کو غزہ کی پٹی میں حماس کے تاسیسی اجتماع میں لاکھوں شہریوں‌نےشرکت کی۔ ان میں کم سن بچوں اور عمر رسیدہ بزرگوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہی میں لاٹھی کے سہارے چل کرآنے والی الحاجہ ام احمد الفرا بھی شامل تھیں جو اپنے پوتوں اور نواسوں کے ہمراہ وہاں آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں چل نہیں سکتی بلکہ چلنے کے لیے بھی مجھے سہارے کی ضرورت پڑتی ہے۔ مگر اس کے باوجود میرے دل میں آزادی کا جذبہ پوری طرح جوان ہے اور میں آنے والی اپنی نسل کو یہ پیغام دیتی ہوں کہ وہ تحریک آزادی کے لیے مسلح مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

وہ ایک ہی وقت میں فلسطین، حماس اور القسام کے پرچم اٹھائے میدان کتیبہ کی طرف گامزن تھیں اپنے ساتھ آنے والے بچوں کو حماس کے ساتھ تعلق قائم کرنے پر زور دے رہی تھیں۔

تاسیسی تقریبات
اتوار کو علی الصباح ہی حماس کے یوم تاسیس کے حوالے سے غزہ اور دوسرے علاقوں میں سرگرمیاں شروع ہوگئی تھیں۔ غزہ کی پٹی میں‌مساجد سے شہریوں کو حماس کے اجتماع عام میں شرکت کی ترغیب کے اعلانات کیے جا رہے تھے۔

اس کےبعد شہری بسوں، کاروں، موٹرسائیکلوں اور پیدل فلسطینیوں‌کے قافلے تاسیسی اجتماع کے لیے روانہ ہوئے۔ جگہ جگہ استقبالیہ کیمپوں کے ذریعے آنے والے مہمانوں کوخوش آمد کہا جا رہا تھا۔ کتیبہ گرائونڈ میں حماس کے سبز پرچموں کی بہار تھی اور ہرطرف مزاحمت اور آزادی کے نعروں اور ترانوں سے فضاء گونج رہی تھی۔

جگہ جگہ شہریوں کی ترغیباتی بینرز آویزاں‌کیے گئےتھے۔ ایک جگہ القسام بریگیڈ کی طرف سے ایک خاکہ بنایا گیا تھا جس میں ایک خاتون کو دکھایا گیا تھا جو اپنے بیٹے کو اٹھائے حماس کے تاسیسی اجتماع میں آمد کے لیے گاڑی کی منتظر ہے۔

تلوار کی دھار
الکتیبہ گرائونڈ میں صبح ہی سے حماس اور فلسطینی تحریک آزادی کے ترانے گونج رہے تھے جو آنے والوں کے جذبات کو گرما رہے تھے۔اس موقع پر القسام کی طرف سے چھوٹے چھوٹے بچوں کےعسکری لباس میں تصاویر کو ہرطرف پھیلایا گیا جو غزہ میں آنے والی اور نئی فلسطینی نسل میں مزاحمت کی بیداری کی علامت تھے۔
اس موقع پر حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ حماس کے تاسیسی اجتماع میں جماعت کی قیادت غزہ میں‌ہونے والے "تلوار کی دھار” آپریشن کے بعض اہم رازوں سےپردہ اٹھائیں گے۔ یہ کارروائی صہیونی انٹیلی جنس اداروں کی شرمناک شکست تھی۔بشکریہ مرکز اطلاعات فلسطین

یہ بھی دیکھیں

مریم نواز ہی وزیراعلیٰ پنجاب کیوں بنیں گی؟

(نسیم حیدر) مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا تاج …