بدھ , 21 اپریل 2021

آرمی چیف سے پاکستان میں تعینات افغانستان کے نئے سفیر شکراللہ عاطف نے ملاقات

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغانستان کے نئے سفیر شکراللہ عاطف نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے نئے افغان سفیر شکراللہ عاطف نے جنرل ہیڈکوارٹر(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاکستان میں نئے افغان سفیر کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے توقع ظاہر کی کہ نئے سفیر کی خدمات دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …