بدھ , 16 جنوری 2019

کاروباری برادری ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے,آرمی چیف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج کاروباری برادری کے وفد نے کراچی میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کاروباری برادری کو ملک بھر بالخصوص کراچی میں امن وامان کی بہتر صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی تجویز دی۔آرمی چیف نے تاجر برداری کو بہتر ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی معاشی استحکام میں کردار ادا کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجر برادری نے امن و امان کی صورتحال کے لئے پاک فوج کی جانب سے قربانیوں کو سراہا۔ تاجر برداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج نے تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کےلیے محفوظ ماحول فراہم کیا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ ملک کی اقتصادی بہتری کےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اپوزیشن کا واک آؤٹ، این آر او اور نیب کیسز سے بچنے کے ہتھکنڈے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اپوزیشن کو صرف واک آؤٹ کرنے کا ...