ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمنی سرکاری فوج نے نیا ڈرون طیارہ تیارکرلیا

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی سرکاری فوج اورعوامی رضاکارفورسزنے مقامی سطح پر تیارکردہ ڈرون طیارے سے سعودی کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔گزشتہ روز یمنی مسلح افواج نے مختلف مشن میں حصہ لینے کی غرض سے، مقامی طور پرتیارکردہ ڈرون طیارےکی رونمائی کی۔المیسرہ نیوزنے خبردی ہے کہ یمنی سرکاری فوج کے ترجمان "یحیی سریع” نے گزشتہ روز جمعرات کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یمن نے مقامی سطح پر”قاصف 2 کے” نامی ایک اور ڈرون طیارہ بنالیا ہے۔

انہوں نے کہا ”قاصف 2 کے” بڑے پیمانے پردھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ طیارے جارحانہ، جاسوسی، اطلاعات اکھٹے کرنے اورالرٹ جیسی مختلف کارروائیوں کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یمنی فوج نے کہا تھا کہ مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے ڈرون طیارے دشمن کے سرحدوں کے اندر کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کی صلاحیت سے سرشار ہیں۔گزشتہ روز یمنی نئے ڈرون طیارے نے سعودی اتحادی کے مراکز پر حملے کئے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز یمن کے شہر عدن میں واقع ’العند‘ فوجی اڈے پر جاری پریڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے وقت پریڈ میں سعودی اتحادی فوج کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی جو پریڈ دیکھنے کے لیے شریک ہوئے تھے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 سعودی حمایت یافتہ فوجی ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں مفرور صدر منصور عبد ربہ کے سعودی حمایت یافتہ چیف آف اسٹاف جنرل عبداللہ النخی، انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ محمد صالح، سینیئر ملٹری کمانڈر محمد جواز اور لاحیج کے گورنر شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …